جشن آزادی نمائشی فٹبال میچ پشاور اکیڈمی نے جیت لی

ہفتہ 15 اگست 2015 16:22

جشن آزادی نمائشی فٹبال میچ پشاور اکیڈمی نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں پشاور اور بنوں اکیڈمیز کے مابین نمائشی فٹبال میچ میں پشاور فٹبال اکیڈمی نے بنوں اکیڈمی کو پینلٹی کک کے ذریعے چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی ، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن اورخیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ پر منعقدہ نمائشی میچ بنوں اور پشاور اکیڈمیز کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقرررہ ٹائم تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہے جسکے بعد پینلٹی کک کے ذریعے فیصلہ کیاگیا جس میں پشاور نے پانچ اور بنوں نے چار گول کئے اس طرح پشاور نے ایک گول کی برتری سے جشن آزادی فٹبال میچ اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔