مشاہداللہ کابیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے،گرفتار کر کے مقدمہ چلایاجائے،عمرریاض عباسی،سردار منصور خان

ہفتہ 15 اگست 2015 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے ن لیگی وزیر کے منفی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہداللہ کابیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔گرفتار کر کے آ رٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں پاک فوج کے خلاف زبان درازی اور پھر معذرت کرلینا مسلم لیگ ن کاوطیرہ ہے،مشاہداللہ بھارتی ایجنٹ اور تنخواہ دار ہے ،”آپریشن ضرب عضب “کی کامیابی ن لیگ کوہضم نہیں ہو رہی اس کو ناکام بنانے اوردشمن کے عزائم کو کامیاب کرنے کے لئے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی ن لیگ کا معمول ہے،جس کی سزا ان کو ملنی چاہئے۔