حلقہ این اے 19 سے لیگی امیدوار بابر نواز نے شیریں مزاری کے خلاف 20کروڑ روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2015 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اورحلقہ این اے 19 سے امیدوار بابر نواز نے تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری پر 20کروڑ روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دعویٰ دائر کرنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے رہنماء بابر نواز نے کہا کہ شیریں مزاری میری مختلف تقاریر کو توڑمروڑ کر سوشل میڈیا پر چلا رہی ہے، سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیو تضحیک کا باعث بن رہی ہے،شیریں مزاری کا اقدام الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے میرے خلاف مذموم پراپیگنڈا شروع کیا ہے، اس پروپیگنڈے کے خلاف پی ٹی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، میں نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔