عورت کی سیلفی چوری ہوگئی، ملی تو ملی کہاں۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 15 اگست 2015 17:34

عورت کی سیلفی چوری ہوگئی، ملی تو ملی کہاں۔۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2015ء)عام طور پر اپنی سیفلی پوسٹ کرنے والوں کو اُن کے شوشل میڈیا دوستوں کی طرف سے ہی لائکس اور کمنٹ ملتے ہیں مگر لیڈز سے تعلق رکھنے والی میلانی آرمسڈن، اس وقت حیرت سے دوچار ہوگئی جب اس نے اپنی شوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہوئی سیلفی ٹی شرٹ پر دیکھی۔یہ کوئی ایک ٹی شرٹ نہیں تھی بلکہ ٹی شرٹ کی لاٹ تھی، جس پر میلانی کی تصویر بنا اس کی اجازت کے چھاپ دی گئی تھی۔

28 سالہ میلانی پیشے کے لحاظ سے ہیرڈریسر ہے، وہ اپنے ہنر کےجوہر کی تصویریں بنا کر شوشل میڈیا پر ڈالتی رہتی ہے۔ میلانی کے مطابق اسے بہت سے لوگوں مشورہ دیا کہ شرٹ پر بنی تصاویر کو اعزاز کے طور پر لے مگر میلانی کہنا ہے کہ یہ اس کے لیے کافی حیران کن اور صدمے کا باعث ہے۔یہ ٹی شرٹیں شاپ ڈائریک پر بک رہی تھیں۔

(جاری ہے)

شاپ ڈائریکٹ نے میلانی کے رابطہ کرنے پر اپنی دوکان سے ایسی تمام شرٹیں ہٹادی۔

میلانی کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ انہیں یہ شرٹیں ایک بھارتی کمپنی نے بنا کر دی ہیں۔ میلانی نے جب اپنے وکلاء سے قانونی رائے لی تو سب نے اسے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی قرار دیا۔ میلانی نے شاپ ڈائریکٹ کو مقدمہ کرنے کی دھمکی دی مگر معاملہ عدالت سے باہر ہی نپٹ گیا۔شاپ ڈائریکٹ نے ایسی تمام شرٹیں جو فروخت ہونے سے رہ گئی تھی وہ میلانی کو دے دی ہیں۔ میلانی کا کہ ہے کہ وہ اپنی شرٹوں کو خود فروخت کرے گی اور ملنے والے پیسے بچوں کی ایک رفاہی تنظیم کو دے گی۔شاپ ڈائریکٹ ترجمان نے بھی شرٹوں کے رفاہی کاموں کے لیے فروخت کے فیصلے کو سراہا۔