متحدہ قومی موومنٹ ،ٹنڈو الہ یار کے زیر اہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا

ہفتہ 15 اگست 2015 19:02

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار کے زیر اہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا ۔ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 13اور14اگست کی درمیانی شب کھتری پاڑہ کے مقام پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں جوائنٹ زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی، یونٹ ذمہ داران اور کارکنان سمیت ننھے بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ملی جذبے سے سرشار بچوں میں پاکستانی پرچم اور اسٹیکرز بھی تقسیم کئے گئے ۔14 اگست کی صبح 8:00بجے زونل آفس کے سامنے قلعہ چوک کے مقام پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں جوائنٹ زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی اور کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام، انتہا پسندی کے خاتمے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی دعائیں کیں۔

اس موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی صحت ، تندرستی اور درازی ء عمر کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔دریں اثناء جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 14اگست کی شام زونل آفس پر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی ، یونٹ ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں ننھے بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔