راجرز کپ ٹینس،ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 15 اگست 2015 19:25

راجرز کپ ٹینس،ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ڈبلز سیمی ..

مونٹریال ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے کوارٹر فائنل میں چینی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی سوئٹزرلینڈ کی جوڑی دار ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں مرزا اور ہنگس کا مقابلہ گارسیا اور سریبوٹنک سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :