نمائشی میچ ، پشاور فٹ بال اکیڈمی نے بنوں اکیڈمی کو پنلٹی کک کے ذریعے 5-4 سے شکست دیدی

ہفتہ 15 اگست 2015 19:34

نمائشی میچ ، پشاور فٹ بال اکیڈمی نے بنوں اکیڈمی کو پنلٹی کک کے ذریعے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں پشاور اور بنوں اکیڈمیز کے مابین نمائشی فٹ بال میچ میں پشاور فٹ بال اکیڈمی نے بنوں اکیڈمی کو پینلٹی کک کے ذریعے چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن اورخیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس فٹ بال گراؤنڈ پر منعقدہ نمائشی میچ بنوں اور پشاور اکیڈمیز کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقرررہ ٹائم تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہے جسکے بعد پینلٹی کک کے ذریعے فیصلہ کیاگیا جس میں پشاور نے پانچ اور بنوں نے چار گول کئے اس طرح پشاور نے ایک گول کی برتری سے جشن آزادی فٹ بال میچ اپنے نام کرلی ۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔