جشن آزادی ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام والی بال ، ویٹ لفٹنگ اور سوئمنگ کے مقابلے

ہفتہ 15 اگست 2015 19:57

جشن آزادی ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام والی بال ، ویٹ لفٹنگ اور ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں والی بال ، ریلوے سٹیڈیم میں ویٹ لفٹنگ (مردوخواتین) اور سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق والی بال کے میچ میں آشیانہ کلب سبزہ زار نے فرینڈز کلب کو 2-0سے شکست دیدی، فرینڈز کلب کے کھلاڑی ظہیر نیازی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، میچ کے اختتام پرڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس مشتاق ٹوانہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

ریلوے سٹیڈیم میں ویٹ لفٹنگ کے خواتین کے مقابلے ہوئے جس میں 48کلو گرام کیٹیگری میں صائمہ منظور پہلے اور سائبل دوسرے نمبر پر رہیں، 63کلو گرام سے کم کی کیٹیگری میں شیتل اور ٹونکل کامیاب رہیں، 63کلو گرام کی کیٹیگری میں نیلم ریاض اور صومعہ عظمت فاتح قرار پائیں، 68کلو گرام کی کیٹیگری میں رمشا، سونیحا غفور پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں، 75کلو گرام سے زیادہ کی کیٹیگری میں رابعہ رزاق اور سحرش نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

مردوں کے 56کلو گرام کی کیٹیگری میں حسیب اور اویس، 62کلوگرام میں مظہراور عبدالرحمن،69کلوگرام میں ابران خالد اور ذیشان، 77کلو گرام میں عمر اشفاق اور عمیر، 85کلو گرام میں حبیب اصغر اور ریحان خالد، 94کلو گرام میں عثمان اور ایان خالد 105کلوگرام میں جاوید اور غلام مصطفی جبکہ 105سے زیادہ کلو گرام کے مقابلے میں علی جاوید اور عالمگیر کامیاب رہے۔

جشن آزادی سوئمنگ گالا میں انڈر 6ایج گروپ میں موسیٰ شاہ نے 25میٹر کک بورڈ ریس میں پہلی، محمد دانیال بھٹی نے دوسری اور محمد طلال چودھری نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سپیشل پرسن محمد حارث پہلے اور محمد علی دوسرے نمبر پر رہے، انڈر8گروپ میں 25میٹر فری سٹائل کے مقابلے میں سلیمان بابر، محمد حیدراور مصطفی عامر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، بریسٹ سٹروک میں سلمان بابر نے پہلی، مصطفی ابراہیم نے دوسری اور محمد حیدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر10فری سٹائل میں میکال فیصل، داؤد نواز اور عدیل ،25میٹربریسٹ سٹروک میں میکال فیصل، حمزہ آصف اور داؤد نواز پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

25میٹربریسٹ سٹروک کے دوسرے مقابلے میں میکال، فیضان اور دانیال جاوید کامیاب رہے،انڈر12گروپ میں 25میٹرفری سٹائل میں مصطفی ابراہیم ، حسن نعیم، عبداﷲ اشفاق، 25میٹر بریسٹ سٹروک میں عبداﷲ اشفاق، مصطفی ، شامیرنے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، 25میٹر بریسٹ سٹروک کے دوسرے مقابلے میں مصطفی ابراہیم، شامیر اور عبداﷲ اشفاق نے کامیابی حاصل کی، انڈر14ایج گروپ میں50میٹرفری سٹائل میں رابیل اشفاق، تیمور، علی رضا، 50میٹر بریسٹ سٹروک میں رابیل اشفاق، تیمور اور علی رضا نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، 50 بریسٹ سٹروک کے دوسرے مقابلے میں رابیل اشفاق، علی رضا اور ہارون نعیم نے کامیابی حاصل کی، 50 میٹر بٹر فلائی ریس میں رابیل اشفاق ، علی رضا، ہارون نعیم میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر 16ایج گروپ میں 50میٹر فری سٹائل ریس میں محمد شافع، عبدالرحمٰن، حسن اختر، 50میٹر بریسٹ سٹروک حسن اختر، محمد رضوان اور محمد شافع نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، سپر بوائے کے 50میٹر فری سٹائل کے مقابلے میں اسماعیل نجیب، یحیٰ خان، اویس قرنی، 50میٹر بریسٹ سٹروک میں حمزہ ملک، طلحہ اور یحیٰ خان بالترتیب پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے ہماری خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے، ان مقابلوں سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔