وفاقی وزراء کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں ،تحریک انصاف کے پرامن دھرنے کو بڑی سازش سے منسلک ، فوج اور آئی ایس آئی کو اس میں شامل کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ، الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیاجائے
پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان
ہفتہ 15 اگست 2015 20:18
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزراء کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے ذریعے تحریک انصاف کے پرامن دھرنے کو کسی بڑی سازش سے منسلک کرنے اور فوج اور آئی ایس آئی کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ایک تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی وزراء کے ان بیانات کا مقصد تحریک انصاف اور ملک کے عسکری اداروں کو دباؤ میں لانا ہے چنانچہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومتی وزراء کے بیانات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے۔ تحقیقات کے نتیجے میں اگر کسی قسم کی سازش کا سراغ ملتا ہے توذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر حکومت کی صفوں میں موجود دروغ گو عناصر کو وزارتوں سے الگ کر کے سیاست سے بے دخل کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.