پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کاسامنا کرنے سے پریشان ہوتا تھا، ویسٹ انڈین لیجنڈ الیگزینڈر رچرڈز کا انٹرویو

ہفتہ 15 اگست 2015 20:20

پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کاسامنا کرنے سے پریشان ہوتا تھا، ویسٹ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء پاکستان کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بلاشبہ ایک بڑانام ہے لیکن ویسٹ انڈین لیجنڈ الیگزینڈر رچرڈزنے بھی اعتراف کیاہے کہ وہ پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کاسامنا کرنے سے پریشان ہوتے تھے۔دبئی میں غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں الیگزینڈر رچرڈز کاکہناتھاکہ وسیم اکرم میں کئی خاص خوبیاں تھیں جو اْنہیں دیگر باؤلر سے ممتاز بناتی تھیں ، وسیم اکرم جلد کیریئرکا آغا ز کررہے تھے اور تو وہ جانے کی تیاریوں میں تھے۔

الیگزینڈر رچرڈز نے اپنے کیریئرکے دوران ڈینش للی اور جیف تھامسن جیسے باؤلر ز کا سامنا کرتے ہوئے بھی سرپر ہیلمنٹ کبھی نہیں لیاتھا اور کہاہے کہ حفاظتی اقدامات کی وجہ سے اب شدید زخموں کا خوف نہیں لیکن اس کے باوجود فلپ ہیوز کیساتھ جوہوا، ایسے واقعات ہوتے ہیں جو شاید بدقسمتی تھی اور اب ایسی چیزوں کے بارے میں سوچ کر بھی حیرت ہوتی ہے کہ خوش قسمت تھا جو بچ گیا۔

(جاری ہے)

اْن کاکہناتھاکہ وہ جس باؤلرسے پریشان ہوتے تھے ، وہ آسٹریلوی نہیں بلکہ بہترین باؤلر پاکستان کے وسیم اکرم تھے جن کی وہ بہت عزت کرتے ہیں۔ رچرڈ ز کاکہناتھاکہ کیریئرکے آخری دنوں میں وسیم اکرم کو دیکھااور یہ کہنے میں کوئی افسوس نہیں بلکہ خوشی ہے کہ وسیم اکرم میں کوئی خاص بات ہے ، ان میں صرف سوئنگ یا درست نشانے کی خوبی نہیں بلکہ جارحیت بھی ہے ، اس کی بال کی رفتار بھی زیادہ تھی لیکن جب وہ کھیل میں آیا تو میں جارہاتھا۔