مکان تو انسانوں کو کرایے پر دیا تھا مگر۔۔۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 15 اگست 2015 21:12

مکان تو انسانوں کو کرایے پر دیا تھا مگر۔۔۔۔۔

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اگست۔2015ء)ڈاکٹر گیری آرمسٹرونگ نے لی میں واقع اپنے والد کا مکان کرایے پر دیا اور خود کچھ دور منتقل ہوگیا۔کچھ دن تو سب کچھ ٹھیک رہا۔ پھر ایک بلڈر نے کرایے پر دئیے ہوئے گھر میں ایک گڑھا دیکھا، جو بظاہر کسی کتے کا کام لگ رہا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کتا نہیں بلکہ 318 کلوگرام وزنی سور کا کام ہے، جو اس گھر میں پالتو جانور کے طور پر رہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

گیری کے دوست احباب، فیملی والے اور ہمسائے بھی گھر میں سور دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بلڈر کے مطابق کرایے دار نے پچھلےمعائنے میں ایک کمرہ نہیں دکھایا تھا، بلڈر کے مطابق کرایے دار نے اس میں سور کو جان بوجھ کر چھپا دیا تھا۔ گیری کا کہنا ہے کہ کرایے دار نے معاہدے میں لکھا تھا کہ اس کے پاس کوئی بھی پالتو جانور نہیں مگر کرایے دار نہ جانے کونسی دشمنی نکالنے کے لیے اس کے مکان کو سور سے نقصان پہنچا رہا تھا۔