مری ایکسپریس وے پر مسافر وین الٹنے سے 5افراد جاں بحق،12زخمی

نعشیں اور زخمی پولی کلینک ہسپتال منتقل ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ

ہفتہ 15 اگست 2015 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) مری ایکسپریس وے پر بوستال موڑ کے قریب مسافر وین الٹنے سے 5افراد جاں بحق،12زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مری ایکسپریس وے پر بوستال موڑ کے قریب مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :