Live Updates

پی ٹی آئی کی تنظیم نو وقت کی ضرورت ہے‘ جسٹس(ر) وجیہ الدین

ہفتہ 15 اگست 2015 22:00

کراچی ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیم نو وقت کی اہم ضرورت ہے ،اس موقع پر پارٹی میں نئی ممبرشپ شروع کرنا پارٹی کے اگلے انتخابات میں دھاندلی کرنے کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی ایئرپورٹ آمد کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اپنے حالیہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں فوری طور پر پارٹی کے تنظیم نوکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبران کو حق ہے کہ وہ انٹرپارٹی میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل نے اپنے فائنڈینگ میں بتایا ہے کہ پارٹی کے چار رہنماء بشمول پرویزخٹک، جہانگیر ترین ، نادرلغار اور علیم خان نے انٹراپارٹی انتخابات میں دھاندلی کی ہے اور ووٹ خریدیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹریبیونل کے احکامات کو نافذ کیا جائے اور ان رہنماؤں کو فارغ کیا جائے اور ٹریبیونل کے فائینڈینگ کی روشنی میں نگراں کو یہ ذمہ داری سونپی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ فارغ کئے گئے پارٹی عہدیداران آئیندہ انٹرپارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے بھی نااہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیرمتنازعہ لوگوں کو پارٹی میں آگے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی مفاد میں کام کررہے ہیں اور پارٹی کی بہتری کے لئے اصلاحات لارہے ہیں جس کو اس نے وقت کی ضرورت بھی قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت سیاسی جماعت کوپارٹی کے اندر غیر جانب دار اور شفاف انتخابات کرانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اسلئے واضح اکثریت حاصل نہ کی کیونکہ پارٹی ٹکٹ میرٹ کے بغیر دئیں گئے تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد حیثت میں انتخابات جیتنے والوں میں کئی ایسے بھی ہے جن کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرپارٹی کی موجودہ صورتحال اس طرح رہی تو پی ٹی آئی کو پنجاب اور سندھ کے آئیندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مزید چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :