شہر اقتدار کی سب سے بڑی ڈکیتی کرنیوالے افتخار چٹھہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن تعینات

افتخار چٹھہ نے 2014 ء میں ایس ایچ او تھان کورال تھے ، رات کے اندھیرے میں گوجرانوالہ کے رہائشی سے 14 کلو سونا لوٹ لیا تھا

ہفتہ 15 اگست 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) وفاقی پولیس کے افسران نے پولیس وردی میں شہر اقتدار کی سب سے بڑی ڈکیتی کرنے والے انسپکٹر افتخار چٹھہ کے گناہوں سے بھلا کر انہیں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے سال 2014 ء میں موصوف تھانے کورال کے ایس ایچ او تھیانہوں نے رات کے اندھیرے میں گوجرانوالہ کے رہائشی سے 14 کلو سونا لوٹ لیا تھا بعد ازاں مقدمہ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وفاقی پولیس کے افسرام کی مبینہ ملی بھگت سے افتخار چٹھہ کو رہا کروا لیا گیا اور تھوڑا عرصہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرمیں رکھنے کے بعد شہر اقتدار کو سب سے بڑی ڈکیتی کرنے والے ملزم کو مختلف تھانوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او شپ پر رکھا گیا اور اب انہیں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کی چند روز کی چھٹی پر جانے کے باعث افتخار چٹھہ کومکمل طور پر ایس ایچ او شپ پر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جب آن لائن نے موقف جاننے کیلئے ترجمان آئی جی اسلام آباد ضیاء قمر سے رابطہ کیا تو مسلسل نمبر بند ہونے کے باعث ان کا موقف حاصل نہ ہوسکا

متعلقہ عنوان :