بھارتی خاتون نے بلاول بھٹو زرداری کو راکھی بھیج دی……بلاول کی پاک بھارت عوام کو قریب لانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لئے بلاول کی کوششیں قابل ستائش ہیں‘حنا لتا

ہفتہ 15 اگست 2015 23:04

بھارتی خاتون نے بلاول بھٹو زرداری کو راکھی بھیج دی……بلاول کی پاک بھارت ..

کیرالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) بھارتی خاتون حنا لتا نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو راکھی بھیج دی۔ بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو بلاول ہاوس کراچی میں راکھی بھیجی دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی کے ساتھ خاتون نے پیغام میں کہا کہ بلاول کی پاک بھارت عوام کو قریب لانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لئے بلاول کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

واضح ر ہے کہ ہندو مذہب میں راکھی بہنیں بھائیوں کو کلائی میں پہناتی ہیں اور بھائیوں کی حفاظت کی دعا کرتی ہیں جبکہ اس کے بدلے میں یہ وعدہ لیتی ہیں کہ ان کے بھائی ہمیشہ ان کی عزت و آبرو اور جان و مال کا تحفظ کریں گے۔ بھارت میں رکشا بندھن کے نام سے تہوار منایا جاتا ہے۔