جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو برین ہیمرج کا دورہ، انتقال کرگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اگست 2015 23:42

جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو برین ہیمرج کا دورہ، انتقال کرگئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015 ء) جنرل ریٹائرڈ حمید گل برین ہیمرج کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو برین ہیمرج کا دورہ پڑنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے خاندان کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی حالت تشویش ناک تھی جس کے بعد انہیں مری کے سی ایم ایچ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اب انتقال کرگئے ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کو گزشتہ کچھ عرصے سے سر درد اور بلڈ پریشر کی شکایت تھی۔

متعلقہ عنوان :