استادنصرت فتح علی کو ہم سے بچھڑے18 برس بیت گئے

ان کے والد انہیں ڈاکٹر یاانجینئر بنانا چاہتے تھے لیکن نصرت کے سامنے تو ایک اور ہی دنیا تسخیر کی منتظر تھی

اتوار 16 اگست 2015 11:11

استادنصرت فتح علی کو ہم سے بچھڑے18 برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) استادنصرت فتح علی کو ہم سے بچھڑے18 برس بیت گئے-دنیائے موسیقی کے بیتاج بادشاہ اورقوالی کیفن کونئی جہت دینے والیاستاد نصرت فتح علی خاں کوہم سے بچھڑے اٹھارہ برس بیت گئے لیکن ان کی سحرانگیزآوازآج بھی چاہنے والوں کومست کردیتی ہے۔استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے،ان کے والد انہیں ڈاکٹر یاانجینئر بنانا چاہتے تھے لیکن نصرت کے سامنے تو ایک اور ہی دنیا تسخیر کی منتظر تھی۔

(جاری ہے)

اپنے والد استاد فتح علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی،پھر چچا مبارک علی خان اورسلامت علی خان نے موسیقی کے اسرار و رموز سکھائے، استاد نصرت نے جب بین الاقوامی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا تو ہلچل مچ گئی۔ انہوں نے مشرقی اور مغربی موسیقی کے حسین امتزاج سے ایک نیا انداز متعارف کرایا۔نصرت فتح علی خان نے جب حمد گائی تو ان کی سحرانگیز آواز ہر دل میں اتر گئی۔استاد نصرت فتح علی خان نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے،انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ دنیائے موسیقی کایہ عظیم ستارہ 16 اگست 1997ء کوہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا لیکن ان کی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :