فلم”شعلے“ میں ”گبر“ کا کردار کرنا چاہتا تھا، امیتابھ بچن
بالی ووڈ کی مشہور فلم”شعلے“ 15 اگست 1975 کو ریلیز ہوئی تھی
اتوار 16 اگست 2015 11:13
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ”شعلے“ میں ”گبر“ کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔
(جاری ہے)
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور فلم ”شعلے“میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، دھرمیندر، امجد خان اور اداکارہ ہیما مالنی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم 40 برس قبل ریلیز ہوئی تھی تاہم فلم کو اس قدر پزیرائی ملی کہ آج بھی فلم کے کردار شائقین کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔
فلم میں ولن”گبر“ کا کردار نے اداکار امجد خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور ان کے کئی مکالمے آج تک زبان زد عام ہیں جب کہ اس مشکل کردار سے متعلق بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر وہ ”گبر“ کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے تاہم فلم ڈائریکٹر کے کہنے پر ”جے“ کا کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ”شعلے“ 15 اگست 1975 کو ریلیز ہوئی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.