لااینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس (کل) سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا

ملک میں انصاف کے نظام کو مضبوط اور کمیشن کی بہتری کی تجاویز پر غور ہوگا

اتوار 16 اگست 2015 11:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا اجلاس (کل) پیر کو ہوگا- صدارت نئے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ کریں گے- کمیشن ملک میں انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے سمیت لاء اینڈجسٹس کمیشن میں مزید بہتری لانے کی تجاویز پر غور کرے گا- اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں سہ پہر تین بجے منعقد ہو گا اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ‘ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ریاض احمد خان‘ اسلام آباد چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سیکرٹری قانون وانصاف و انسانی حقوق جسٹس (ر)محمد رضا خان‘ نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن خاور ممتاز‘ سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس (ر) میاں شاکر اللہ جان‘ جسٹس (ر) عارف حسین خلجی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد ریاض احمد شریک ہوں گے جبکہ عدالت عظمی کے جسٹرار سید طاہر شہباز اجلاس میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے-

متعلقہ عنوان :