ڈچ فٹبال لیگ ، ایجکس ایمسٹرڈیم نے ویلم کو ہرا دیا

اتوار 16 اگست 2015 11:47

ڈچ فٹبال لیگ ، ایجکس ایمسٹرڈیم نے ویلم کو ہرا دیا

ایمسٹرڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اگست ۔2015ء ) ڈچ فٹبال لیگ میں ایجکس ایمسٹرڈیم کلب نے ویلم ٹو کو با آسانی صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے مات دے دی ۔ ہالینڈ میں جاری فٹ بال کلب ایونٹ میں ایجکس ایمسٹرڈیم اور ویلم ٹو مد مقابل آئے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یکطرفہ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

کھیل کے 18ویں منٹ میں آرکاڈیوز میلیک نے خوبصورت گول داغ کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔ دوسرے ہاف میں بھی ایجکس ایمسٹرڈیم کی ٹیم چھائی رہی اور انور ال غازی نے مزید دو گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا ۔ کھیل کے اختتام پر ایجکس ایمسٹرڈیم نے باآسانی صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی ۔