اسلام آباد، ترنول کے قریب ڈاکوؤں نے متعدد گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا‘ مزاحمت پر ڈرائیور قتل ، ایک شخص زخمی

اتوار 16 اگست 2015 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول کے قریب ڈاکوؤں نے متعدد گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا‘ مزاحمت پر ڈرائیور قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا‘ وارداتوں کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈاکوؤں نے ترنول کے قریب متعدد گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو لوٹ لیا۔ مزاحمت کرنے پر ایک ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تھانہ آبپارہ پولیس کے مطابق تھانے کی حدود سے ایک نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :