محکمہ موسمیات کی آئندہ 4 سے 5 روز میں میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

اتوار 16 اگست 2015 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر) میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راوالپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،ژوب ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں47 ملی میٹر جبکہ جھنگ46، ٹوبہ ٹیک سنگھ 34، بہاولپور(سٹی 30، ائیرپورٹ 03)، پاراچنار 30، فیصل آباد 18، نورپور تھل ،ملتان 17، ساہیوال15،بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان 13، سبی 07، بہاولنگر 06، کوہاٹ 04، ڈی جی خان، اوکاڑہ، سرگودھا، راولاکوٹ 03، اور بونجی 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں43ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ تربت 42، نوکنڈی، سبی، کوٹ ادو اور سکھر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :