پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر حجاز مقدس کیلئے روانہ ہو گئی

رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 121 عازمین حج کی سعازت حاصل کریں گے حج آپریشن 16 ستمبر تک جاری رہے گا

اتوار 16 اگست 2015 12:20

پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر حجاز مقدس کیلئے روانہ ہو گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر حجاز مقدس کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر کراچی سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئی، عازمین کو الوداع کہنے کے لئے پی آئی اے اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے حجاج کرام کے ساتھ آنے والوں کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملی جس کے باعث بڑی تعداد میں عزام کرام کے لواحقین کو مایوس ہی گھروں کو لوٹنا پڑا۔واضح رہے کہ امسال ایک لاکھ 83 ہزار 468 عازمین نجی پروازوں ایک لاکھ 43 ہزار 121 عازمین حج کی سعازت حاصل کریں گے اور حج آپریشن 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :