گوجرانوالہ تھانہ کینٹ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا

اتوار 16 اگست 2015 12:20

گوجرانوالہ  تھانہ کینٹ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود کلونڈی کھجور والی میں طفیل نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا طفیل نے اپنی بیوی مسرت بی بی اور بیٹی عائشہ کے سر میں گولیاں ماریں جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ طفیل پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہے اور وہ 23 روز بعد گھر آیا تھاواقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

متعلقہ عنوان :