ماضی کے معروف اداکا ردلیپ کمار کی پہلی محبت منظر عام پر آگئی
اتوار 16 اگست 2015 12:39
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) کیا آپ جانتے ہیں کہ ماضی کے معروف بولی ووڈ ٹریجیڈی کنگ دلیپ کمار کی پہلی محبت کونسی ہستی تھیں۔ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے نا آشنا ہیں تاہم اب اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا۔ دلیپ کمار نے اقرا ر کیا ہے کہ انکی پہلی محبت ماضی کی معروف اداکارہ کامنی کوشل تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں پہلی بار اپنی محبت کا احساس فلم ’شہید‘ کے سیٹ پر ہوا۔
تاہم کامنی اپنی مرحومہ بہن کے شوہر کے ساتھ رشتے میں منسلک تھیں۔ انھوں نے مرتے وقت اپنی بہن سے وعدہ کیا تھاکہ وہ ان کے بچوں کی دیکھ بھال کریں گی۔ یہی وجہ تھی جو اس خوبصورت جوڑے میں جدائی کا باعث بنی تھی۔حسن کی دیوی مدھو بالا ور اور ٹریجیڈی کنگ دلیپ کمار کی محبت کی کہانی سے کون واقف نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
یہ جوڑی بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں سب سے حسین جوڑے کے طور پر جانی جاتی تھی۔
یہ جوڑا منگنی کے رشتے میں بند ھ چکا تھا تاہم دلیپ کمار کی انا نے اس رشتے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس منگنی کے خاتمے کے بعد مدھوبالا نے معروف گلوکار و اداکار کشور کمار سے شادی کر لی تاہم بعد ازاں کشور کمار سائرہ بانو کی طرف متوجہ ہو گئے۔ علاوہ ازیں دلیپ کمار بیوٹی کوئین سائرہ بانو سے متعارف ہوئے جو ایک فلم میں ان کے ساتھ اداکاری کر رہی تھیں۔ سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ وہ 12سال کی عمر سے دلیپ کمار سے شادی کے سپنے دیکھتی تھیں۔1966ء میں یہ افسانوی محبت شادی کے بندھن میں بد ل گئی۔شادی کے وقت دلیپ کمار 44اور سائرہ بانو22برس کی تھیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.