ایشوریا رائے کی فلم “جذبہ” کا ٹریلر27اگست کو ریلیز ہوگا

اتوار 16 اگست 2015 12:43

ایشوریا رائے کی فلم “جذبہ” کا ٹریلر27اگست کو ریلیز ہوگا

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کی فلم جذبہ کا ٹریلر27اگست کو ریلیز ہوگا۔ ایشوریا کی اس فلم کا بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم ایشوریا کی طویل عرصے کے بعد ریلیز ہونے والی کوئی فلم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیٹی ارادھیا بچن کی پیدائش کے بعد سے کوئی فلم سائن نہیں کی تھی اور سنجے گپتا کی جذبہ ان کی کم بیک کے بعد پہلی فلم ہے۔

اس فلم میں ایشوریا کے مقابل عرفان خان دکھائی دیں گے۔ عرفان خان اور ایشوریا کی جوڑی اس قدر ناقابل تصور سمجھی جارہی ہے کہ ہر شخص ٹریلر دیکھنے کیلئے بیتاب ہے۔ اس کے علاوہ اس فلم میں اداکارہ شبانہ اعظمی، چندن رائے ، جیکی شیروف کو بھی ایکشن میں دیکھا جاسکے گا۔ یہ فلم 9اکتوبر کو ریلیز ہوگی

متعلقہ عنوان :