نویک جوکووچ اور اینڈی مرے نے راجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 16 اگست 2015 13:03

نویک جوکووچ اور اینڈی مرے نے راجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)نویک جوکووچ اور اینڈی مرے نے راجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نویک جوکووچ نے فرانس کے جیرمی شارڈے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے جاپان کے فورتھ رینکڈ کائی نیشیکوری کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی، مرے کی فتح کا سکور 6-3 اور 6-0 رہا۔