برازیل ورلڈ کپ کے دوران سٹیڈیم کی تعمیر پر اضافی لاگت اور بدعنوانی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 16 اگست 2015 13:03

برازیل  ورلڈ کپ کے دوران سٹیڈیم کی تعمیر پر اضافی لاگت اور بدعنوانی ..

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)برازیل کے پراسیکیوٹر نے پچھلے سال ورلڈ کپ کے دوران ایک سٹیڈیم کی تعمیر پر اضافی لاگت اور بدعنوانی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے بڑی تعمیراتی کمپنی اوڈبرچٹ نے پیرنامبوکو ایرینا کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر تک بڑھا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس نے اس سلسلے میں کئی برازیلی شہروں میں چھاپے مارے ہیں تعمیراتی کمپنی کے سربراہ مارکیلو اوڈبرچٹ غبن کے ایک دوسرے سکینڈل کے سلسلے میں جیل میں ہیں۔

گذشہ ماہ ان پر مبینہ طور پر سرکاری آئل کمپنی پیٹرو براس سے معاہدے حاصل کرنے کے سلسلے میں رشوت اور بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ تاہم اوڈیبرچنٹ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ان کا شمار ان سینکڑوں تاجروں، سرکاری ملازمین اور سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنھیں گذشتہ سال پیٹروبراس میں بدعنوانی سے متعلق اہم تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیقات سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد استغاثہ نے مذکورہ عمارت سے متعلق کمپنیوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کا آغاز کردیاوفاقی پولیس کے مطابق شمال مشرقی شہر ریف کے قریب پیرنامبوکو ایرینا کی تعمیر کے دوران رشوت کی کڑیاں اوڈیبرچٹ کمپنی سے جاملتی ہیں۔گلوبو نامی اخبار کے مطابق وفاقی پولیس کے تفتیش کار مارکیلو ڈینس کے مطابق یہ کوئی انصاف نہیں تھاانہوں نے کہاکہ اوڈیبرچٹ کو تفصیلات منظرعام پر آنے سے ایک سال قبل ہی اس عمل میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا جبکہ دیگر کمپنیوں کو بولیاں لگانے کے لیے محض 45 دن کا وقت دیا گیا تھا سٹیڈیم کی سرکاری قیمت تو نہیں بتائی گئی لیکن اس پر 200 ملین امریکی ڈالر اضافی لگایا گیا ہے۔

تحقیقات میں سرکاری ملازمین کو تعمیری کمپنی کی جانب سے رشوت دینے سے متعلق شواہد کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔