پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

اتوار 16 اگست 2015 13:07

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے اختتام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے، مقابلوں میں فٹ بال، کرکٹ، ہاکی اور کبڈی شامل تھے، اختتامی تقریب گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سہولیات آغا امجد اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوسٹل امیتاز حسین ملک،نیشنل اسمبلی کے ڈائریکٹر چوہدری شرافت علی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سہولیات آغا امجد اللہ نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ہرسال جشن آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے جس میں فٹ بال، کرکٹ، ہاکی اور کبڈی شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایسے ہی مقابلوں کا اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی کیا جاتا ہے اور ان مقابلوں میں کھلاڑی بھر پور طریقے سے شرکت کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :