قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 23 اگست کو اسلام آباد میں ہونگے

اتوار 16 اگست 2015 13:07

قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 23 اگست کو اسلام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)سیف گیمز اور انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 23 اگست کو صبح نوبجے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراؤنڈ ، اسلام آباد میں ہونگے پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) سید عارف حسن نے قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز کی منظور دے دی ہے، وصال محمد خان کوسلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ممبران میں کرنل جنید عالم(آرمی) اور رضا شاہ(پولیس) شامل ہیں جبکہ ڈی ایس او راولپنڈی منظر شاہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے، وصال محمد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا اور قومی ٹیم آئندہ سال جنوری میں بھارت میں کھیلی جانے والی سیف گیمز اور آئندہ ماہ ستمبر میں بنکاک میں کھیلنے جانے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی-