سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکی صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت

اتوار 16 اگست 2015 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ‘ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر اہل علاقہ کے مسائل سن رہے تھے ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اس دھماکے میں جانی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اتو ار کو اٹک سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شادی خان گاؤں میں صوبائی وزیر داخلہ پنجاب اپنے ڈیرے پر علاقہ مکینوں کے مسائل سن رہے تھے ۔عین اس وقت دھماکہ ہوا ۔دھماکے کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے شدید مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور شہید ہونیوالوں کی مغفرت کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :