وفاقی وزیر داخلہ کی کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکے کے باعث اہم پریس کانفرنس منسوخ

اتوار 16 اگست 2015 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکے کے باعث اہم پریس کانفرنس منسوخ کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اتوار کو شام چھ بجے متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جو کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے خودکش دھماکے کے باعث منسوخ کردی گئی۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پہلے ہفتہ کے روز ہونی تھی جو منسوخ کردی گئی تھی۔