جنرل (ر) حمید گل وطن عزیز کے تحفظ و استحکام کیلئے ہمیشہ متحرک رہے،مولانا فضل الرحمن

اتوار 16 اگست 2015 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جنرل (ر) حمید گل وطن عزیز کے تحفظ و استحکام کیلئے ہمیشہ متحرک رہے ‘ وہ اسلام کے سچے شیدائی اور وطن عزیز سے بے پناہ محبت کے جذبے سے سرشار تھے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حمید گل اچانک پوری قوم کو سوگار کرکے چلے گئے حمید گل وطن عزیز کے تحفظ اور استحکام کیلئے ہمیشہ متحرک رہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور وطن سے بے پناہ محبت کے جذبے سے سرشار تھے الله تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔