سابق کپتان محمد وسیم اکرم نے شنائرہ سے شادی کی دلچسپ داستان سنا دی

اتوار 16 اگست 2015 13:44

سابق کپتان محمد وسیم اکرم نے شنائرہ سے شادی کی دلچسپ داستان سنا دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شادی کی دلچسپ داستان سناتے ہوئے کہا کہ جب میں نے شنائرہ کو پرپوز کرنا تھا تو کافی ڈراہوا تھا ،ان کے سسر چھ فٹ 4انچ لمبے ہیں جس کے باعث گھبراہٹ ہو رہی تھی ۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے اپنی اہلیہ شنائرہ کو پر پوز کر نے کے حوالے سے دلچسپ کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا کہ وہ شنائرہ کا رشتہ کیسے مانگے اور پوچھا کہ اس کا طریقہ کیا ہو گا توانہوں نے جواب دیا کہ ’گھٹنوں پر بیٹھ کر پرمیشن لینی ہو گی ‘۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے جب یہ سنا تو میں نے جواب دیا کہ یہ کام میرے لیے کافی مشکل ہے کیونکہ میرے گھٹنے کافی نازک ہیں اور وہ اس حالت میں نہیں ،لیکن بعد میں ان کے والد سے فون پر اجازت لی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہناتھا کہ جب وسیم اکرم نے انہیں شادی کیلئے پرپوزکیا تو اس وقت ساکت کھڑی رہیں اور بعد میں وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر کافی دیر تک ہنستے رہے۔انہوں نے کہاکہ جب وہ پہلی بار وسیم اکرم کے بیٹے سے ملیں اور اس سے ہاتھ ملایا تو اس نے ہاتھ کافی زور سے دبایا، وہ مجھے آج بھی یاد ہے۔شنائرہ کا کہنا تھا انہیں تھوڑا عجیب بھی لگا کیوں کہ دونوں کی روایات کے ساتھ ساتھ بہت چیزیں مختلف تھیں لیکن بعد میں آہستہ آہستہ سب ایک ہو گیا ۔