نیدرلینڈ فٹبال ٹورنامنٹ ، ایجکس ایمسٹرڈیم نے ویلم کو شکست دے دی

اتوار 16 اگست 2015 13:45

نیدرلینڈ فٹبال ٹورنامنٹ ، ایجکس ایمسٹرڈیم نے ویلم کو شکست دے دی

ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء ) نیدر لینڈ کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں ایجکس ایمسٹرڈیم کلب نے ویلم ٹو کو با آسانی صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے مات دے دی۔ ہالینڈ میں جاری فٹ بال کلب ایونٹ میں ایجکس ایمسٹرڈیم اور ویلم ٹو مد مقابل آئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یکطرفہ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

کھیل کے 18ویں منٹ میں آرکاڈیوز میلیک نے خوبصورت گول داغ کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی ایجکس ایمسٹرڈیم کی ٹیم چھائی رہی اور انور ال غازی نے مزید دو گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ کھیل کے اختتام پر ایجکس ایمسٹرڈیم نے باآسانی صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی۔

متعلقہ عنوان :