سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ دنیا کے تیسرے کامیاب ترین لیفٹ آرم سپنر بن گئے

اتوار 16 اگست 2015 13:45

سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ دنیا کے تیسرے کامیاب ترین لیفٹ آرم سپنر بن ..

گال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) سری لنکن سپن باولر رنگنا ہیراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے لیفٹ آرم سپنر بننے کے ساتھ ساتھ اننگز میں سات وکٹیں لینے والے معمر ترین سری لنکن سپن باولر بھی قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

رنگنا ہیراتھ 61 ٹیسٹ میچز میں 270 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری (362) اور انگلینڈ کے ڈیرک انڈرووڈ (297) کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے بھارت کیخلاف سات وکٹیں لے کر بشن سنگھ بیدی کی 266 وکٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انگلینڈ کے ٹونی لاک، پاکستان کے اقبال قاسم اور انگلینڈ کے مونٹی پنیسر اس فہرست میں چوتھے ، 5ویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔