ہری پور میں ضمنی انتخاب شروع، ہاکستان کا پہلا بائیومیٹرک الیکشن
فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 13:55
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء)ہری پور میں این اے 19 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ شروع ہوچکاہے پاکستان میں پہلی مرتبہ بائیو میڑک سسٹم کے تحت ووٹنگ کا تجربہ کیا جارہا ہے، یہاں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ملکی تاریخ میں آج بروز اتوار پہلی مرتبہ پہلی مرتبہ بائیومیٹرک ووٹنگ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔
دیہی اورشہری پولنگ اسٹیشنوں کے تیس پولنگ اسٹیشنوں پربائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کی گئی ہے۔(جاری ہے)
این اے 19 پرپی ٹی آئی کے راجہعامر زمان نے مسلم لیگ ن کے امیدوارعمرایوب کی فتح کو چیلنج کیا تھا جس پرسپریم کورٹ نے عمرایوب کو ڈی سیٹ کرکے دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔ حلقہ این اے 19 میں 5،77،480 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 513 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 1218 پولنگ بوتھ ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے 209 کو حساس جبکہ 40 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قراردیا گیا ہے۔ حلقتے میں سیکیورٹی کے لئےایف سی، پولیس اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں، پاک فوج کے 2150 فوجی اہلکار سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ضلعی انتظا میہ نے الیکشن کے دن اسلحے کی نما ئش اورہوائی فا ئرنگ پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.