Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے درمیان عزت ہتک دعوے کا ڈراپ سین

اتوار 16 اگست 2015 13:57

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے درمیان عزت ہتک دعوے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے درمیان عزت ہتک دعوے کا ڈراپ سین ہونے والا ہے مقدمہ واپس لیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے مشترکہ دوست سرگرم ہیں کہ دونوں کے درمیان ہونے والی مقدمہ بازی کو ختم کیا جائے اس حوالے سے حامد خان بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں اور مقدمے بارے اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :