کراچی، رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے تین دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی

اتوار 16 اگست 2015 13:59

کراچی، رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے تین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) کراچی میں اسماعیل شاہ کے مزار کے علاقے میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے تین دہشت گرد زاہد، ناصر اور حبیب عرف فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے دہشت گردوں نے حب میں چینی باشندوں کو قتل کیا، ریلوے ٹریک کو بھی دھماکے سے اڑایا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کا اسماعیل شاہ مزار کے قریب دہشت گردوں سے سامنا ہو گیا، ملزموں نے اندھادھند فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت زاہد، ناصر اور حبیب عرف فوجی کے ناموں سے ہو گئی جبکہ ایک دہشت گرد الٰہی بخش عرف گڈو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے۔ تینوں دہشت گردوں نے 2010ء اور 2011ء میں حب میں چینی باشندوں کو قتل اور گھارو ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے