وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی پرزور مذمت

بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ریاست کے دشمنوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، سینیٹر پرویز رشید

اتوار 16 اگست 2015 15:23

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے اٹک کے نواحی گاؤں شادی خان میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر اتوار کو ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم متحدہ ہے اور دہشتگردی کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ریاست کے دشمنوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور شجاع خانزادہ سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔