اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ، نئے منظور کردہ قانون پر وفاقی حکومت نے قواعد مرتب کر لئے ۔ رواں ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان

اتوار 16 اگست 2015 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ، نئے منظور کردہ قانون پر وفاقی حکومت نے قواعد مرتب کر لئے ۔ رواں ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ سپریم کورٹ 21 اگست کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے درخواست کی سماعت کرے گی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس دوست محمد خان اورجسٹس قاض فائز عیسیٰ پر مشتمل تین رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا ۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو رولز فریم کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا ۔ وفاقی حکومت رواں ہفتے 21 اگست تک جواب داخل کرائے گی ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایاہے کہ وفاقی حکومت نے نئے قانون کے مطابق قواعد و ضوابط بنا لئے ہیں جن کو حتمی منظوری کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔