اسلام آباد ،سپریم کورٹ دو فوجی افسران کی سزائے موت کیخلاف درخواستوں کی سماعت کل کرے گی

اتوار 16 اگست 2015 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ (پیر) کو دو فوجی افسران لانس نائیک مکرم حسین ا ور ایکس گنر مشتاق کی سزائے موت کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گی جسٹس اعجاز چوہدری کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کرے گا اس حوالے سے فریقین کو اطلاعاتی نوٹسز بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔