حکومتی عدم دلچسپی ، انتظامیہ اور مینوفیکچرزکی ملی بھگت ،پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑیاں مہنگے داموں فروخت
بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی گاڑیاں پاکستان میں کم قیمت پرفروخت ہونے لگیں،شہریوں کااظہار تشویش پاکستان میں مہران 6لاکھ 78 ہزار روپے ، بھارت میں 4لاکھ روپے میں فروخت ہو نے لگی ،غیرملکی کرولا آلٹیس کی بھارت میں 27لاکھ 57 ہزار، پاکستان میں 20لاکھ روپے میں فروخت
اتوار 16 اگست 2015 15:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) حکومتی عدم دلچسپی اورسرکاری سطح پر قیمتوں کاتعین نہ ہونے سے پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں کی قیمتیں مقامی انتظامیہ اور مینوفیکچرزکی ملی بھگت سے ہمسایہ ممالک کی نسبت کئی گنا زیادہ مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں‘جبکہ دیگر ممالک سے درآمد کی جانے والی 1300 اور 1800 سی سی گاڑیاں مہنگی ہونے کی بجائے ہمسایہ ممالک کی نسبت پاکستان میں کم قیمت پرفروخت ہونے لگیں ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیاں فیکٹری مالکان اور مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کئی سو گنا مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آٹھ سو سی سی مہران گاڑی 6لاکھ 78 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ یہی گاڑی ہمسایہ ملک بھارت میں 4لاکھ 3ہزار 823 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب 1000 سی سی سوزوکی ویگنا اور سوزوکی سوفٹ پاکستان میں بالترتیب 9لاکھ 99 ہزار اور 13لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ یہی گاڑیاں بھارت میں بالترتیب 6لاکھ 86 ہزار 749 روپے اور 10لاکھ تین ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.