صوبائی وزیر داخلہ کے ڈیرے پر خود کش دھماکے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

اعلیٰ حکومتی ، سیاسی ومذہبی شخصیات ،صوبائی وزراء کی ذاتی اور رہائشگاہوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ،اراکین کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کرنے ،سرچ آپریشن کے بھی احکامات جاری

اتوار 16 اگست 2015 15:43

صوبائی وزیر داخلہ کے ڈیرے پر خود کش دھماکے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش دھماکے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، اعلیٰ حکومتی ، سیاسی ومذہبی شخصیات ،صوبائی وزراء کی ذاتی اور رہائشگاہوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔ پنجاب کے ضلع اٹک میں وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش حملے کے بعد حکومت کی طرف سے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوصوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں اعلیٰ حکومتی ،سیاسی و مذہبی شخصیات کی ذاتی سکیورٹی کی تعداد بڑھانے اور انہیں الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ رہائشگاہوں پر بھی سکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کوبھی اپنی سکیورٹی میں احتیاط برتنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی ڈیفنس فیزVمیں واقع رہائشگاہ پر بھی نفری کی تعدادبڑھا دی گئی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کرنے سمیت سرچ آپریشن کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :