مرحوم جنرل حمید گل روہنگیا مسلمانوں کے سچے و مخلص ہمدرد تھے،گلوبل روہنگیا سینٹر کا جنرل حمید گل کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام

اتوار 16 اگست 2015 16:15

اسلام آباد /مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) برما کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں نے جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے انتقال پرملال پر دِلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جنرل حمید گل برما میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور حالتِ زار پر ہمیشہ مغموم رہے، نمائندہ تنظیموں گلوبل روہنگیا سینیٹر اور اراکان روہنگیا یونین نے پاکستانی قوم کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ مرحوم جنرل نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے باعثِ فخر تھے،آج روہنگیا قوم اپنے سچے و مخلص ہمدرد کی اچانک وفات کی اطلاع پر سکتے کی سی حالت میں ہے۔

(جاری ہے)

جنرل حمید گل کی سوشل میڈیا پر موجودحالیہ تقریر جس میں انہوں نے روہنگیا قوم کو دوقومی نظریئے کی بنیاد پر برما میں پاکستان بنانے کی تلقین کی تھی، نے انٹرنیٹ پر نہایت پذیرائی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :