حکومت بجلی سمیت تمام بحرانوں کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر طارق فضل چودھری

حکومت ناانصافی،کرپشن،اقرباپروری کو جڑ سے اکھاڑ نے کاعزم کئے ہوئے ہے،رکن قومی اسمبلی

اتوار 16 اگست 2015 16:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چو دھری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور بجلی سمیت تمام بحرانوں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی عوامی حکومت توانائی اور دہشتگردی جیسے سنگین مسائل کوحل کرنے کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں مخلصانہ کوششیں کررہی ہے،وزیراعظم کی ٹیم اپنی ان کوششوں میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی اور ملک سے توانائی اور دہشت گردی کاخاتمہ ہوگا-جاری بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو معاشی طورپر مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف کی امیدکی واحد کرن ہیں جو اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں ، شریف برادران نے ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی ہے-مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے،ملکی سیاسی و عسکری قیادت ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست پالیسیوں سے پوری قوم متحد ہے،ملکی استحکام اورعوامی خوشحالی کے خلاف کی جانے والی سازشیں دم توڑ جائیں گی،حکومت ناانصافی، کرپشن،اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کئے ہوئے ہے،عوامی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں- انہوں نے کہاکہ دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا ایک سال ضائع کردیا ہے - انہوں نے کہاکہ یہ باتیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں تمام محب وطن قوتیں آگے بڑھیں اور ملکی استحکام او رعوامی فلاح کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہو جائیں ہمیں مل جل کر پاکستان کوایک معاشی قوت بن کر قائداعظم کی روح کو تسکین پہنچانا ہے-ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ ،بلدیاتی ادارے ہی عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی،پاکستان کی عوام اب باشعور ہیں عوام نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں-

متعلقہ عنوان :