مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حق میں نعرے کا جواب نہ ملنے پر کٹھ پتلی وزیر کو سخت خفت کا سامنا
اتوار 16 اگست 2015 16:52
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی وزیر سکھ نندن کما رکو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرمنعقدہ ایک تقریب میں اس وقت شرمندگی کاسامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارت کے حق میں نعرہ لگایا اور تقریب میں بیٹھے لوگوں میں سے کسی نے جواب نہیں دیا۔
(جاری ہے)
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بارہمولہ کی پولیس لائنز میں پیش آیاجب کٹھ پتلی وزیر نے پرچم کشائی کی سرکاری تقریب سے خطاب کرنے کے بعدتین بار ” بھارت ماتاکی“ کا نعرہ لگایا لیکن تقریب میں موجود لوگوں ،سکول بچوں، سرکاری فورسز اور آفیسرز میں سے کسی نے بھی جواب نہیں دیا۔
جس پر وزیر نے کہا ”کہ کیا یہاں میرے سوا کوئی نہیں ہے جو میرے نعرے کا جواب دیتا“۔اس موقع پر نام نہاد اسمبلی کے ارکان محمد عباس وانی،یاور دلاور میر، جاوید حسن بیگ ،بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر ، بی جے پی رہنما میرمشتاق اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران ، پولیس ، سی آر پی ایف اور فوجی اہلکاربھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.