آسٹریلیا کا ہندوستانی کھلاڑی پر تھوکنے کا الزام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اگست 2015 17:53

آسٹریلیا کا ہندوستانی کھلاڑی پر تھوکنے کا الزام

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اگست۔2015ء)آسٹریلیا اے کے کپتان عثمان خواجہ نے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی سنجو سیمسن پر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے دوران آسٹریلین کھلاڑیوں پر تھوکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جمعہ کو چنئی میں آسٹریلیا اور ہندوستان اے ٹیم کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں انڈیا نے میچ میں چار وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم آسٹریلین ٹیم کی جانب ان الزامات نے انڈین ٹیم کی فتح پر داغ لگا دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان نے کہا کہ انہوں نے میچ کے دوران تین مرتبہ میری ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاؤں پر تھوکا بلکہ جب وہ فیلڈ میں آ رہے تھے تب بھی انہوں نے ہمارے ایک کھلاڑی پر تھوکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپائرز کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں سمجھے، میں نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو ٹھنڈا کیا لیکن ایسا نہیں ہوچا چاہیے تھا۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ اگر بلے باز زبان سے کچھ بات کرتا تو مجھے خوشی ہوتی، تلخ کلامی کوئی مسئلہ نہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہے لیکن تھوکنا انتہائی غیر اخلاقی فعل ہے۔