شجاع خانزادہ پر دو دہشت گردوں نے حملہ کیا جو کھڑکی کے راستے سے ہجر ے میں داخل ہوئے تھے،شجاع خانزادہ بہت بہادر انسان تھے، پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف وہ سب سے آگے ہوتے تھے انکی قربانی رائیگا ں نہیں جائے گی، شجاع خانزادہ کی شہادت دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں نیا جذبہ فراہم کرے گی انکے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشاق سکھیر اکی جائے وقوعہ کے دور ہ کے دوران میڈ یا سے گفتگو

اتوار 16 اگست 2015 21:17

شجاع خانزادہ پر دو دہشت گردوں نے حملہ کیا جو کھڑکی کے راستے سے ہجر ے ..

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) انسپکٹر جنرل پنجاب مشاق سکھیر ا نے کہاہے کہ شجاع خانزادہ کے ہجرے میں دو خود کش حملہ آوروں نے دھماکہ کیا جو کہ کھڑکی کے راستے سے ہجر ے میں داخل ہوئے تھے،دھماکے کے نتیجے میں شجاع خانزادہ سمیت 14افراد شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے جائے وقوعہ کا دور ہ کیااور وہا ں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کر رہے تھے۔

ان گروہوں میں سے کسی ایک گروہ نے یہ بزدلانہ کاروائی کی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ شجاع خانزادہ بہت بہادر انسان تھے۔ پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف شجاع خانزادہ سب سے آگے ہوتے تھے اس لیے انکی قربانی رائیگا ں نہیں جائے گی۔ مشتاق سکھیرا نے کہا کہ شجاع خانزادہ کی شہادت دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں نیا جذبہ فراہم کرے گی اور ان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :