کرنل(ر) شجاع خانزادہ آبائی گاوٴں میں اپنے بہنوئی کی وفات اور قریبی ساتھی کے صاحبزادوں کی شادی کیلئے موجود تھے

اتوار 16 اگست 2015 21:23

کرنل(ر) شجاع خانزادہ آبائی گاوٴں میں اپنے بہنوئی کی وفات اور قریبی ساتھی ..

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ آبائی گاوٴں اپنے بہنوئی کی وفات اور قریبی ساتھی ماسٹر اسحق اعوان کے صاحبزادوں کی شادی کیلئے موجود تھے، خودکش حملہ کے وقت اہلیان علاقہ ان سے بہنوئی کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق برآمدہ نما ہال میں 50سے زائد افراد موجود تھے ، کرنل(ر) شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی حضرو شوکت شاہ سمیت 17افراد کی لاشیں نکالی جا سکی ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق ابھی تک کئی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں۔